انڈسٹری کے اصولوں کے ساتھ مطابقت اختیار کر کے، ہم وہ معلومات جمع کرتے ہیں جو صارفین ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسی معلومات بھی جمع کرتے ہیں جو ایپ کو کام کرنے، محفوظ طریقے سے چلانے اور لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ ہماری رازداری کی پالیسیاں، جو ایپ میں اور ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، اس چیز کا تعین بھی کرتی ہیں کہ ہم کس قسم کی معلومات جمع کرتے ہیں اور انہیں کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ فہرست جامع نہیں ہے، اور ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے ہماری رازداری کی پالیسیاں ملاحظہ کریں، تاہم یہاں معلومات کی ان اقسام کی کچھ مثالیں ہیں جو ہم جمع کر سکتے ہیں، جس میں آپ کی فراہم کردہ معلومات شامل ہیں:
ہم ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں، عوامل اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹی پر اعتماد انداز میں اپنی پسندیدہ چیزوں کو دریافت، ملاحظہ، تخلیق اور شیئر کر سکے۔ ہم آپ کے ڈیٹا کے معاملے میں کنٹرولز، تحفظات اور اجازت کی منظوری کے پروٹوکولز کا ایک سلسلہ نافذ کرتے ہیں تاکہ ہمارے ڈیٹا تک صرف ان لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں ہمارے کاروبار اور سروس کی مؤثر کارکردگی کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ آج ہی TikTok میں شامل ہوتے ہیں، اور آپ ایک امریکی صارف ہیں، تو آپ کا محفوظ کردہ ڈیٹا خود کار طور پر امریکہ میں موجود Oracle Cloud کے انفراسٹرکچر میں محفوظ ہو جاتا ہے، یہ ایک ایسا محفوظ ماحول ہے جسے ہم نے امریکی صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سیٹ اپ کیا ہے۔ آپ محفوظ کردہ ڈیٹا کے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ڈیٹا تک رسائی کا نظم ایک جانچ شدہ اور منظور شدہ ادارے کے ذریعے کیا جاتا ہے جو TikTok U.S. ڈیٹا سکیورٹی (USDS) کہلاتی ہے۔ تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے USDS سے باہر کسی بھی رسائی (جیسے کاروباری میٹرکس یا عوامی تحفظ کے لیے) کی نگرانی ایک بیرونی قابل اعتماد ٹیکنالوجی شراکت دار کے ذریعے کی جائے گی۔ آپ USDS کے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں
ہم ڈیٹا گورننس کی اس حکمت عملی پر پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو ہم نے 2021 میں ترتیب دی تھی۔ حکمت عملی ڈیٹا کو مقامی طور پر ذخیرہ کرنے، علاقے سے باہر ڈیٹا کی منتقلی کو کم کرنے، اور TikTok صارف کے ڈیٹا تک ملازمین کی رسائی کو مزید کم کرنے کے اصولوں پر مبنی ہے۔
Project Clover ایک ایسا اقدام ہے جس کے ذریعے ہم ڈیٹا سکیورٹی کے ضمن میں اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انڈسٹری کے معیارات کو پورا کرنے سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک نیا معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جب آپ TikTok کھولتے ہیں اور اپنی آپ کے لیے فیڈ میں جاتے ہیں، تو آپ کو آپ کی دلچسپیوں کے مطابق ویڈیوز کا ایک سلسلہ پیش کیا جاتا ہے، جس سے آپ اپنے پسندیدہ مواد اور تخلیق کاروں کو بآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ فیڈ ایک تجویز کاری پر مبنی ایسے نظام کے ذریعے تقویت یافتہ ہے جو ہر صارف کو ایسا مواد فراہم کرتا ہے جو اس مخصوص صارف کے لیے دلچسپی کا حامل ہو۔ TikTok کے سحر کا ایک حصہ یہ ہے کہ آپ کے لیے فیڈ کوئی ایک مخصوص نہیں ہے – گو کہ مختلف لوگ ایک ہی جیسی کچھ ممتاز و نمایاں ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ ہر فرد کی فیڈ منفرد اور اس مخصوص فرد کے لیے تیار کی گئی ہے۔
آپ یہاں اس متعلق مزید جان سکتے ہیں کہ TikTok ویڈیوز کیسے تجویز کرتا ہے۔